تیرے جد کی ہے بارہویں، غوثِ اعظم

تیرے جد کی ہے بارہویں، غوثِ اعظم!
ملی ہے تجھے گیارہویں، غوثِ اعظم!

کوئی ان کے رتبے کو کیا جانتا ہے
محمد کے ہیں جا نشیں، غوثِ اعظم!

تو ہے نور و آئینۂ مصطفائی
نہیں کوئی تجھ سا حسیں، غوثِ اعظم!

ہوئے اولیاء ذی شرف گرچہ لاکھوں
مگر سب سے ہیں بہتریں، غوثِ اعظم!

جہاں اولیاء کرتے ہیں جبہہ سائی
وہ بغداد کی ہے زمیں، غوثِ اعظم!

تیرے روضۂ پاک کے دیکھنے کو
تڑپتا ہے قلبِ حزیں، غوثِ اعظم!

مجھے بھی بلا لو خدارا کہ میں بھی
گھسوں آستاں پر جبیں، غوثِ اعظم!

ہمیں بھی بلا لو خدارا کہ ہم بھی
گھسیں آستاں پر جبیں، غوثِ اعظم!

میرے قلب کا حال کیا پوچھتے ہو
یہ دل ہے مکاں اور مکیں، غوثِ اعظم!

جو اہلِ نظر ہیں وہی جانتے ہیں
کہ ہر دم ہیں سب سے قریں، غوثِ اعظم!

ہماری بھی للہ بگڑی بنا دو
غلاموں کے تم ہو معیں، غوثِ اعظم!

ہیں گھیرے ہوئے چار جانب سے دشمن
خدارا بچا میرا دیں، غوثِ اعظم!

چھپا لے مجھے اپنے دامن کے نیچے
کہ غم کی گھٹائیں اٹھیں، غوثِ اعظم!

وہ ہے کون سا ان کے در کا بھکاری
مددگار جس کے نہیں، غوثِ اعظم!

حسین و حسن کی تو آنکھوں کا تارا
وہ خاتم ہیں اور تو نگیں، غوثِ اعظم!

حکومت تیری نافذہ ہے کہ حق نے
تجھے دی ہے فتحِ مبیں، غوثِ اعظم!

تجھے سب نے جانا، تجھے سب نے مانا
تیری سب میں دھومیں مچیں، غوثِ اعظم!

تو وہ ہے تیرے پاک تلوے کے آگے
کھنچی گردنیں جھک گئیں، غوثِ اعظم!

نہ تھے مطلقاً اولیاء جس سے واقف
تجھے نعمتیں وہ ملیں، غوثِ اعظم!

تیری ذات سے اے شریعت کے حامی!
طریقت کی رمزیں کھلیں، غوثِ اعظم!

شریعت، طریقت کے ہر سلسلے میں
ہیں تیری ہی نہریں بہیں، غوثِ اعظم!

سلاسل کی سب منزلوں میں ہے پھیلی
تیری روشنی بالیقیں، غوثِ اعظم!

غم و رنج میں نام تیرا لیا جب
تو کلیاں دلوں کی کھلیں، غوثِ اعظم!

کرم گر کرو میرے مدفن میں آؤ
تو ہو قبر خلدِ بریں، غوثِ اعظم!

الہیٰ! تیرا کلمۂ پاک مجھ کو
سکھائیں دمِ واپسی، غوثِ اعظم!

بسوئے جمیل از نگاہِ عنایت
ببیں، غوثِ اعظم! ببیں غوثِ اعظم!

وہاں سر جھکاتے ہیں سب اونچے اونچے
جہاں ہے تیرا نقشِ پا، غوثِ اعظم!

حسین و حسن پھول باغِ نبی کے
اسی باغ کا تو ہے پھل، غوثِ اعظم!

سروں پر جسے لیتے ہیں تاج والے
تمہارا قدم ہے وہ، یا غوثِ اعظم!

دو عالم میں ہے کون حامی ہمارا
یہاں غوثِ اعظم، وہاں غوثِ اعظم!

جمیل! اعلیٰ حضرت کے قربان جائیں
کہ وہ گل ہیں اور ان میں بو غوثِ اعظم!

جمیل! اپنے مرشد کے قربان جاؤں
کہ وہ گل ہیں اور ان میں بو غوثِ اعظم!

Popular Posts

Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...11,207 views
Bazm-e-Jahan Me Main Bhi Hun Ae Shama Dardmand LyricsBAZM-E-JAHAN ME DHOOM HAI MATAM HUSSAIN KI.. YAROO YE GHAM FAZA HAI...3,959 views
Ya Hussain Aapki Judai Mein Salam LyricsYa Hussain Aapki Judai Mein Salam Lyrics या हुसैन आपकी जुदाई में...2,936 views
फ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली | Fatima ka laadla jo Ali ke ghar pala, Woफ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली |...2,607 views
Kabootar Nama LyricsKabootar Nama Lyrics In Hindi | हिन्दी में कबूतर नामा   Kabootar...2,062 views

Leave a Comment