na kyun arashen karta khuda lyrics

نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں
تمہیں دولھا بنا کر بھیجنا تھا بزمِ اِمکاں میں

 

یہ رنگینی یہ شادابی کہاں گلزارِ رِضواں میں
ہزاروں جنتیں آکر بسی ہیں کوئے جاناں میں

 

خزاں کا کس طرح ہو دخل جنت کے گلستاں میں
بہاریں بس چکی ہیں جلوۂ رنگینِ جاناں میں

 

تم آئے روشنی پھیلی ہوا دن کھل گئی آنکھیں
اندھیرا سا اندھیرا چھا رہا تھا بزمِ اِمکاں میں

 

تھکا ماندا وہ ہے جو پاؤں اپنے توڑ کر بیٹھا
وہی پہنچا ہوا ٹھہرا جو پہنچا ُکوئے جاناں میں

 

تمہارا کلمہ پڑھتا اُٹھے تم پر صدقے ہونے کو
جو پائے پاک سے ٹھوکر لگا دو جسم بے جاں میں

 

عجب اَنداز سے محبوبِ حق نے جلوہ فرمایا
سرور آنکھوں میں آیا جان دل میں نور ایماں میں

 

فدائے خار ہائے دشتِ طیبہ پھول جنت کے
یہ وہ کانٹے ہیں جن کو خود جگہ دیں گل رگِ جاں میں

 

ہر اِک کی آرزو ہے پہلے مجھ کو ذبح فرمائیں
تماشا کر رہے ہیں مرنے والے عید قرباں میں

 

ظہورِ پاک سے پہلے بھی صدقے تھے نبی تم پر
تمہارے نام ہی کی روشنی تھی بزمِ خوباں میں

 

کلیم آسا نہ کیونکر غش ہوں ان کے دیکھنے والے
نظر آتے ہیں جلوے طور کے رُخسارِ تاباں میں

 

ہوا بدلی گھرے بادل کھلے گل بلبلیں چہکیں
تم آئے یا بہارِ جاں فزا آئی گلستاں میں

 

کسی کو زندگی اپنی نہ ہوتی اس قدر میٹھی
مگر دھووَن تمہارے پاؤں کا ہے شیرۂ جاں میں

 

اُسے قسمت نے اُس کے جیتے جی جنت میں پہنچایا
جو دَم لینے کو بیٹھا سایۂ دیوارِ جاناں میں

 

کیا پروانوں کو بلبل نرالی شمع لائے تم
گرے پڑتے تھے جو آتش پہ وہ پہنچے گلستاں میں

 

نسیم طیبہ سے بھی شمع گل ہو جائے لیکن یوں
کہ گلشن پھولیں جنت لہلہا اُٹھے چراغاں میں

 

اگر دُودِ چراغِ بزمِ شہ چھو جائے کاجل سے
شب قدرِ تجلی کا ہو سرمۂ چشم خوباں میں

 

کرم فرمائے گر باغِ مدینہ کی ہوا کچھ بھی
گل جنت نکل آئیں ابھی سروِ چراغاں میں

 

چمن کیونکر نہ مہکیں بلبلیں کیونکر نہ عاشق ہوں
تمہارا جلوۂ رنگیں بھرا پھولوں نے داماں میں

اگر دُودِ چراغِ بزمِ والا مَس کرے کچھ بھی
شمیمِ مشک بس جائے گلِ شمعِ شبستاں میں

 

یہاں کے سنگریزوں سے حسنؔ کیا لعل کو نسبت
یہ ان کی رہ گزر میں ہیں وہ پتھر ہے بدخشاں میں

Add to Collection
Never Be Without You

Popular Posts

Dil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With TazmeenDil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With Tazmeen  ...134 views
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho LyricsMera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics Mera Jeena Mera...81 views
Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...68 views
Rehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf LyricsRehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf Lyrics   Rehmat Na...54 views
Salam Aap Par Tajdare Madina Lyrics  Salam Aap Par Tajdare Madina Darood Aap Par Share Yaar Madina...48 views

Leave a Comment