more jag ajyaare gaus piya lyrics
مورے جگ اجیارے غوث پیا
ہدیۂ عقیدت بہ بارگاہ غوثیت
“مورے جگ اجیارے غوث پیا
تورا قائم سدا بغداد رہے”
ہر ایک ولی کا میر ہے تو
اور جن و بشر کا پیر ہے تو
دربار ترا آباد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
تو شان خدا، تو سر خدا
مشہور ترا ہے فقر و غنا
محشر میں تری امداد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
تو وارث و والی ہے میرا
میں تیرا بھکاری، مستانہ
کیوں سر پہ مرے افتاد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
قدرت کا اک شہکار ہے تو
مئے وحدت سے سرشار ہے تو
یہ بندہ ترا دلشاد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
مے اپنی ذرا سی چکھا دو مجھے
اور اپنی ولا میں گما دو مجھے
جز تیرے نہ کچھ بھی یاد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
اے شاہ امم کے لخت جگر
پڑ جائے جو اس پر تیری نظر
تا حشر یہ دل آباد رہے
تورا قائم سدا بغداد رہے
ہے نام ترا اسم اعظم
ہے ذکر ترا غم کا مرہم
پھر سیف یہ کیوں ناشاد رہے،
تورا قائم سدا بغداد رہے
WRITER – سیف قادری الہ آبادی
- Al Hadaiq ul Arabia Urdu Sharh Al Tariqat ul Asria PDF Book
- Arabi Ka Muallim PDF Book
- Kaleed Arabi Ka Muallim PDF Book
- Taleem ul Muta’allim PDF Book
- Tareeqa Jadida
- Pand Nama