ہمکو بلانا یا رسول اللہ

ہمکو بلانا یا رسول اللہ
ہمکو بلانا یا حبیب اللہ

کبھی تو سبز گنبد کا اجالا ہم بھی دیکھیں گے
ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے

دھڑک اٹھے گا یہ دل یا دھڑکنا بھول جائے گا
دلِ بسمل کا اس در پر تماشا ہم بھی دیکھیں گے

ادب سے ہاتھ باندھے انکے روضے پر کھڑے ہوں گے
سنہری جالیوں کا یوں نظارہ ہم بھی دیکھیں گے

درِ دولت سے لوٹایا نہیں جاتا کوئی خالی
وہاں خیرات کا بٹنا خدایا ہم بھی دیکھیں گے

برستی گنبدِ خضریٰ سے ٹکراتی ہوئی بوندیں
وہاں پر شان سے بارش برسنا ہم بھی دیکھیں گے

گزارے رات دن اپنے اسی امید پر ہم نے
کسی دن تو جمالِ روئے زیبا ہم بھی دیکھیں گے

دمِ رخصت قدم من بھر کے ہیں محسوس کرتے
کسے ہے جا کے لوٹانے کا یارا ہم بھی دیکھیں گے

پہنچ جائیں گے جس دن اے اجاگرؔ ان کے قدموں میں
کسے کہتے ہیں جنت کا نظارہ ہم بھی دیکھیں گے

Popular Posts

Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...11,150 views
Bazm-e-Jahan Me Main Bhi Hun Ae Shama Dardmand LyricsBAZM-E-JAHAN ME DHOOM HAI MATAM HUSSAIN KI.. YAROO YE GHAM FAZA HAI...3,957 views
Ya Hussain Aapki Judai Mein Salam LyricsYa Hussain Aapki Judai Mein Salam Lyrics या हुसैन आपकी जुदाई में...2,930 views
फ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली | Fatima ka laadla jo Ali ke ghar pala, Woफ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली |...2,587 views
Kabootar Nama LyricsKabootar Nama Lyrics In Hindi | हिन्दी में कबूतर नामा   Kabootar...2,037 views

Leave a Comment