چلو دیارِ نبی کی جانب درود لب پر سجا سجا کر
بہار لوٹیں گے ہم کرم کی دلوں کو دامن بنا بنا کر۔
نہ ان کے جیسا سخی ہے کوئی، نہ ان کے جیسا غنی ہے کوئی
وہ بے نواؤں کو ہر جگہ سے نوازتے ہیں بلا بلا کر۔
میں وہ نکما ہوں جس کی جھولی میں کوئی حسنِ عمل نہیں ہے
مگر وہ احسان کر رہے ہیں، خطائیں میری چھپا چھپا کر۔
ہے ان کی امت سے پیار کتنا، کرم ہے رحمت شعار کتنا
ہمارے جرموں کو دھو رہے ہیں، وہ اپنے آنسو بہا بہا کر۔
یہی اساسِ عمل ہے میری، اسی سے بگڑی بنی ہے میری
سميٹتا ہوں کرم خدا کا، نبی کی نعتیں سنا سنا کر۔
وہ راہیں اب تک سجی ہوئی ہیں، دلوں کا کعبہ بنی ہوئی ہیں
جہاں جہاں سے حضور گزرے ہیں، نقش اپنا جما جما کر۔
اگر مقدر نے یاوری کی، اگر مدینے گیا میں خالد
قدم قدم خاک اس گلی کی، میں چوم لوں گا اٹھا اٹھا کر۔
Popular Posts
Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...10,977 views
Bazm-e-Jahan Me Main Bhi Hun Ae Shama Dardmand LyricsBAZM-E-JAHAN ME DHOOM HAI MATAM HUSSAIN KI.. YAROO YE GHAM FAZA HAI...3,906 views
Ya Hussain Aapki Judai Mein Salam LyricsYa Hussain Aapki Judai Mein Salam Lyrics या हुसैन आपकी जुदाई में...2,896 views
फ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली | Fatima ka laadla jo Ali ke ghar pala, Woफ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली |...2,499 views