Bheek Ata Aye Nabi Mohtashim Naat Lyrics

Bheek Ata Aye Nabi Mohtashim
بھیک عطا اے نبیؐ محتشم ہو
میرے آقاؐ نگاہِ کرم ہو

دید کا طلبگار آقاؐ ہوں اگرچہ گنہگار آقاؐ
اک جھلک اپنی سرکارؐ آقاؐ دکھا دو ناں اک بار

آقاؐ اس گنہگار پر بھی کرم ہو، میرے آقاؐ نگاہِ کرم ہو
ہے یقیں عرض میری سنو گے لاج لجپال میری رکھو گے

رحمتیں خاص اپنی کرو گے آج دامن میرا بھی بھرو گے
یا نبی ﷺ تاجدار حرم ہو، میرے آقاؐ نگاہ کرم ہو

رب عزوجل نے سب کچھ تجھے دے دیا ہے
سب خزانوں کا مالک تجھی کو کیا ہے

جس کسی کو ملا جو ہے میرے داتا تیری ہی عطا ہے
سب بھکاری فقط شاہؐ میرے آقاؐ نگاہ کرم ہو

چھوٹ جاۓ گناہوں کی عادت
رب عزوجل کی دل سے کروں میں عبادت

ایسی کردے نظر عنایت بس تیرے غم میں ماہؐ رسالت
دل تڑپتا رہے آنکھ نم ہو میرے آقاؐ نگاہ کرم ہو

ہے تمنا میری دلبر دیکھ لوں کاش ہر سال آکر
تیری مسجد کے محراب و منبر اور روضہ کا پر کیف منظر

پھر یہاں حال بچشم نم ہو میرے آقاؐ نگاہ کرم ہو
یاد آتا ہےمجھ کو وہ منظر جب چلا تھا مدینے سے دلبر

مضطرب قلب تھا آنکھ تھی تر اس گھڑی عرض یہ تھی زباں پر
بار بار آؤں ایسا کرم ہو، میرے آقاِ نگاہ کرم ہو

عرض کرتا عبید رضا ہے، تیرے درکا یہ ادنیٰ گدا ہے
مشکلوں میں شہاؐ یہ گھرا ہےاس کو کافی تیرا آسرا ہے

 

Leave a Comment