آقا کے غلاموں کو اب عید منانے دو

آقا کے غلاموں کو اب عید منانے دو
سرکار کی آمد ہے راہوں کو سجانے دو

چرچا ہے یہی ہر سو کہتے ہیں یہ ہر کوئی
تشریف نبی لائے محفل کو سجانے دو

گھر گھر یہ چراغاں ہے رحمت کا اجالا ہے
آقا کی ثنا کرکے تقدیر جگانے دو

خوشیاں ہیں سبھی کرتے سرکار کی آمد پر
اک نعتِ نبی یارو مجھ کو بھی سنانے دو

پیدا جو ہوئے سرور بت خانے کے بت ٹوٹے
انوارِ الٰہی سے قسمت کو جگانے دو

گودی میں آمنہ کے وہ نورِ مجسم ہیں
کہتی ہیں حلیمہ بھی قربان ہو جانے دو

ہے نورِ محمد کی سب روشنی دنیا میں
سب کچھ ہے بشیر ان کا صدقہ تو لٹانے دو

Popular Posts

Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...11,170 views
Bazm-e-Jahan Me Main Bhi Hun Ae Shama Dardmand LyricsBAZM-E-JAHAN ME DHOOM HAI MATAM HUSSAIN KI.. YAROO YE GHAM FAZA HAI...3,958 views
Ya Hussain Aapki Judai Mein Salam LyricsYa Hussain Aapki Judai Mein Salam Lyrics या हुसैन आपकी जुदाई में...2,932 views
फ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली | Fatima ka laadla jo Ali ke ghar pala, Woफ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली |...2,594 views
Kabootar Nama LyricsKabootar Nama Lyrics In Hindi | हिन्दी में कबूतर नामा   Kabootar...2,051 views

Leave a Comment