Aaqa Ke Ghulamon Ko Ab Eid Manane Do
آقا ﷺ کے غلاموں کو اب عید منانے دو
سرکار ﷺ نے آنا ہے راہوں کو سجانے دو
چرچا ہے یہی ہر سُو کہتا ہےیہ ہر کوئی
تشریف نبی ﷺ لاۓ محفل کو سجانے دو
گھر گھر میں چراغاں ہے رحمت کا اجالا ہے
آقا ﷺ کی ثنا کرکے تقدیر جگانے دو
خوشیاں ہیں سبھی کرتے سرکار ﷺ کی آمد پر
اِک نعتِ نبی ﷺ یارو مجھ کو بھی سنانے دو
Your Lyrics, Even Offline – Install the App for Free!
Get it on Google Play
ہے نور محمد ﷺ کی سب روشنی دنیا میں
سب کچھ ہے بشیرؔ اُن کا صدقہ تو لٹانے دو