اللہ اللہ شہ کونین جلالت تیری

شاعر: حسن رضا بریلوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
اللہ اللہ شہ کونین جلالت تیری

فرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری

جھولیاں کھول کے بے سمجھے نہیں دوڑ آئے

ہمیں معلوم ہے دولت تری عادت تری

تو ہی ہے مُلک خدا مِلک خدا کا مالک

راج تیرا ہے زمانے میں حکومت تیری

تیرے انداز یہ کہتے ہیں کہ خالق کو ترے

سب حسینوں میں پسند آئی ہے صورت تیری

اس نے حق دیکھ لیا جس نے ادھر دیکھ لیا

کہہ رہی ہے یہ چمکتی ہوئی طلعت تیری

بزم محشر کا نہ کیوں جائے بلاوا سب کو

کہ زمانے کو دکھانی ہے وجاہت تیری

عالم روح پہ ہے عالم اجسام کو ناز

چوکھٹے میں ہے عناصر کے جو صروت تیری

جن کے سر میں ہے ہوا دشت نبی کی رضواں

ان کے قدموں سے لگی پھرتی ہے جنت تیری

تو وہ محبوب ہے اے راحت جاں دل کیسے

ہیزمِ خشک کو تڑپا گئی فرقت تیری

مہ و خورشید سے دن رات ضیا پاتے ہیں

مہ وخورشید کو چمکاتی ہے طلعت تیری

گھڑیاں بندھ گئی پر ہاتھ ترا بند نہیں

بھر گئے دل نہ بھری دینے سے نیت تیری

موت آ جائے مگر دل کو نہ آئے آرام

دم نکل جائے مگر نہ نکلے الفت تیری

دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ

یاد آتا ہے خدا دیکھ کے صورت تیری

مجمع ء حشر میں گھبرائی ہوئی پھرتی ہے

ڈھونڈنے نکلی ہے مجرم کو شفاعت تیری

نہ ابھی عرصہء محشر نہ حساب امت

آج ہی سے ہے کمر بستہ حمایت تیری

تو کچھ ایسا ہے کہ محشر کی مصیبت والے

درد دکھ بھول گئے دیکھ کے صورت تیری

ٹوپیاں تھام کہ گر عرش بریں کو دیکھیں

اونچے اونچوں کو نظر آئے نہ رفعت تیری

حسن ہے وہ جس کا نمک خوار وہ عالم تیرا

جس کو اللہ کرے پیار وہ صورت تیری

دونوں عالم کے سب ارمان نکالے تو نے

نکلی اس شان کرم پر بھی نہ حسرت تیری

چین پائیں گے تڑپتے ہوئے دل محشر میں

غم کسے یاد رہے دیکھ کے صورت تیری

ہم نے مانا کہ گناہوں کی نہیں حد لیکن

تو ہے ان کا تو حسن تیری ہے جنت تیری

مزید دیکھیے
حسن رضا بریلوی

Popular Posts

Dil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With TazmeenDil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With Tazmeen  ...270 views
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho LyricsMera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics Mera Jeena Mera...150 views
Rehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf LyricsRehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf Lyrics   Rehmat Na...114 views
Allah Janta Hai Muhammad Ka Martaba Lyricsℹ️ Kalaam Info (Jankari) Attribute Detail Kalam (Title) Allāh Jāntā Hai Muḥammad...112 views
Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...106 views

Leave a Comment