ہوتے نہ آدم علیہٰی موسیٰؑ، مصر کا بھی بازار نہیں
رکھتے اگر اس خاکِ دنا پر پاؤں، میرے سرکار نہیں
میرے نبیؐ کا ایک اشارہ، چاند کو دو پارہ کر دے
ڈوبا ہوا سورج پلٹانا ان کے لیے دشوار نہیں
ابنِ علیؓ نے سجدہ کیا، ایسا کہ اٹھایا سر نہ کبھی
روزہ رکھا ایسا کہ کریں گے حشر تلک افطار نہیں
کس کا کہاں مقتل ہے بتا دے، جنگ سے پہلے اے نفسی
میرے نبی ﷺ کو چھوڑ کے ایسا کوئی سپہ سالار نہیں