AL MADAD PIRANE PIR

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

رُتبہ یہ ولائت میں کیا غوث نے پایا ہے

اللھ نے ولیوں کا سردار بنایا ہے

ہے دستے علی سر پر حسنین کا سایہ ہے

میرے غوث کی ٹھوکر نے مُردوں کو جِلایا ہے

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

لاکھوں نے اُسی در سے تقدیر بنا لی ہے

بغداد سنوریا کی ہر بات نیرالی ہے

ڈوبی ہوئی کشتی بھی دریا سے نکالی ہے

یہ نام ادب سے لو یہ نام جلالی ہے

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

ہر فکر سے تم ہو کر آزاد چلے جاؤں

لے کر کے لبوں پہ تم فریاد چلے جاؤں

ملنا اگر تم کو ولیوں کے شہنشاہ سے

خواجہ سے اجازت لو بغداد چلے جاؤں

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

غور کیجئے کی نگاہِ غوث کا کیا حال ہے

ہے کُتب کوئی، ولی کوئی، کوئی ابدال ہے

دُور ہے جو غوث سے بد بخت ہے بد حال ہے

جو دیوانہ غوث کا ہے سب میں بےمثال ہے

دین میں خوش حال ہے دُنیا میں مالا مال ہے

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

ملنے کو شما سے یہ پروانہ تڑپتا ہے

قِسمت کے اندھیروں میں دن رات بھٹکتا ہے

اِس عشقِ حقیقی میں اتنا تو اسر آئے

جب بند کرو آنکھیں بغداد نظر آئے

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

انداز بیاں اُنکا ہم کر نہیں پائینگے

اجمیر سے ہوکر ہم بغداد کو جائینگے

جب آئے بلہ ہم پر، ہم اُنکو بلائینگے

تم دِل سے سدا تو دو وہ ہاتھ بڑا ینگے

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

 

یا غوث کرم کر دو یا غوث کرم کر دو

وہ دین کی دولت سے دامن کو میرے بھر دو

بس اتنی گزارش ہے بس اِک نظر کر دو

بغداد کی گلیوں میں چھوٹا سا مجھے گھر دو

 

المدد پیرانِ پیر غوث اعظم دستگیر

Leave a Comment