Muhaddiseen e Ezaam Aur Unki Kitabon Ka Ta’aruf

 

 

muhaddiseen-ezam-aur-unki-kitabon-ka-taruf

 

 

 

 

محدثین عظام اور ان کی کتابوں کا تعارف

Muhaddiseen-e-Izam Aur Un Ki Kitabon Ka Ta’aruf
مؤلف: شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان
صفحات: ۲۷۴
ناشر: مکتبہ فاروقیہ کراچی
اشاعت: ۱۴۲۶ھ / ۲۰۰۵ء

کتاب ڈاؤنلوڈ کریں

File Size: 3MB | Format: PDF

Download(3MB)

Link 1      Link 2

کتاب کا مختصر تعارف

یہ کتاب صحاح ستہ (بخاری، مسلم، ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ) اور ان کے مصنفین، نیز دیگر مشہور محدثین اور ان کی کتابوں کا تفصیلی تعارف پیش کرتی ہے۔ یہ دورہ حدیث کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے۔

پیش لفظ از مؤلف

اللہ جل شانہ نے محض اپنے فضل وکرم سے گزشتہ تقریباً نصف صدی سے احادیث کی کتابیں پڑھانے کی توفیق عطا فرمائی ہے، صحاح ستہ اور دوسری کتب حدیث کا سالہا سال درس ہوتا رہا۔ ہر کتاب کی ابتدا میں مصنف اور کتاب کا تعارف کرانے کا معمول عام ہے، ہمارے درس میں بھی یہ معمول جاری رہا اور کتاب کو شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مصنف کے حالات تفصیل کے ساتھ بیان کئے جاتے اور کتاب کی خصوصیات اور تعارف پر مفصل گفتگو کی جاتی۔

مختلف سالوں میں طلبہ اس کو قلمبند کرتے رہے، اس طرح صحاح ستہ (صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ) کے علاوہ موطا امام مالک، مؤطا امام محمد اور طحاوی شریف حدیث کی ان نو معیاری کتب اور ان کے مصنفین کے تفصیلی حالات الحمد للہ قلمبند ہو گئے۔

کئی سال پہلے کتابی شکل میں یہ مرتب بھی ہو گئے اور اس کی کتابت بھی ہوگئی تھی لیکن تحقیق و تخریج اور حوالہ جات کا کام اس پر نہیں ہوا تھا اور اس کے بغیر کتاب کی اشاعت پر دل مطمئن نہیں ہو رہا تھا۔ اللہ جزائے خیر دے جامعہ فاروقیہ کے سابق استاذ مولانا عبدالاحد صاحب کو انہوں نے اس کی تحقیق و تخریج کی ذمہ داری قبول کی اور بڑی محنت اور دلچسپی کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

امید ہے کہ یہ کتاب نہ صرف دورۂ حدیث کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے مفید ہوگی بلکہ عام لوگ بھی ان عظیم شخصیات کے حالات اور علمی کارناموں کو پڑھ کر اپنے ایمان میں تازگی اور قلب وروح میں بالیدگی محسوس کریں گے۔

اللہ جل شانہ اس کو قبولیت عطا فرمائیں اور ہمارے لیے اور پڑھنے والوں کے لیے اس کو ذخیرہ آخرت بنائیں۔ آمین۔

وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

© 2025 Islamic Library Project. All Rights Reserved.

 

Popular Posts

Dil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With TazmeenDil Ko Unse Khuda Juda Na Kare Naat Lyrics With Tazmeen  ...276 views
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics
Mera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho LyricsMera Jeena Mera Marna Ilahi Teri Khatir Ho Lyrics Mera Jeena Mera...160 views
Rehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf LyricsRehmat Na Kis Tarah Ho Gunahgar Ki Taraf Lyrics   Rehmat Na...124 views
Allah Janta Hai Muhammad Ka Martaba Lyricsℹ️ Kalaam Info (Jankari) Attribute Detail Kalam (Title) Allāh Jāntā Hai Muḥammad...122 views
Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...111 views

Leave a Comment