اے مصطفیٰ کے پھول دل و جان یا حسین

اے مصطفیٰ کے پھول دل و جان یا حسین
کیجیے نہ اِس بلا کو کربلا میرے حسین

دونوں صاحبزادوں کے تن ہاتھوں میں لے کر
کیا دی مثالِ صبر ہے دنیا کو یا حسین

اُن لاکھوں کی لشکر دشمنوں کے سامنے
پردہ نہ چھوٹا آپ کی بیٹی کا یا حسین

عباس لے کے نکلے تھے پانی فرات سے
گھوڑے سے گر کے پانی ہوا خون یا حسین

پیاسے تیرے جوانوں پہ لاکھوں سلام ہیں
قربان ہو کے دین پہ اسلام دیدیا

کیا شان سے نبھایا ہے وعدہ حضور کا
شبیر حق کا شمع بچایا ہے آپ نے

باطل کو مٹایا کیا روشن دین کو
شمع کو روشن آپ نے خون سے کیا حسین

سجدے میں سر کو رکھا عصر کو ادا کیا
سر ہوگیا پھر تن سے جدا آپ کا حسین

دردِ دلِ حسین پہ لاکھوں سلام ہیں
جس نے دیا ہے صبر کا پیغام یا حسین

نہ کر تو اپنی جان پر ستم اے ناصرؔ ذرا
سوچ کربلا میں ہوئے قربان میرے حسین

Popular Posts

Dariya Hai Hamara Noha LyricsDariya Hai Hamara Noha Lyrics   Dariya pe jo pahuncha asadullah ka...11,619 views
Bazm-e-Jahan Me Main Bhi Hun Ae Shama Dardmand LyricsBAZM-E-JAHAN ME DHOOM HAI MATAM HUSSAIN KI.. YAROO YE GHAM FAZA HAI...4,021 views
Ya Hussain Aapki Judai Mein Salam LyricsYa Hussain Aapki Judai Mein Salam Lyrics या हुसैन आपकी जुदाई में...3,008 views
फ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली | Fatima ka laadla jo Ali ke ghar pala, Woफ़ातिमा का लाडला जो अली के घर पला, वो: हुसैन इब्ने-अली |...2,772 views
Jinki Maa Fatima Aur Nana Rasool Salam LyricsJinki Maa Fatima Aur Nana Rasool Salam Lyrics Jinki Maa Fatima Aur...2,640 views

Leave a Comment