مشکلوں میں سدا تو ہے مُشکل کشا
المدد المدد یا خدا یا خدا
حُكمرانى تِرى ہر جگہ ہر گھڑی
كوئى شے كوئى ہستی نہ تُجھ سے بڑی
تو ہے سب سے جُدا تو ہے سب سے بڑا
المدد المدد يا خدا يا خدا
انبیاء اولیاء یوں تو سر تاج ہیں
سب مگر سامنے تيرے محتاج ہیں
ميں ہوں منگتا ترا تو ہے داتا مرا
المدد المدد يا خدا يا خدا
ہم ہمیشہ عبادت ترى ہی كريں
تيرى خاطر جئیں تيرى خاطر مريں
تجھ سے بندہ يہی كر رہا ہے دعا
المدد المدد يا خدا يا خدا
مشکلوں میں سدا تو ہے مشکل کشا
المدد المدد يا خدا يا خدا
🌹🌹🌹🌹🌹
طالبِ دُعا یُوسف داؤد