Naat Lyrics in Urdu
Mil Gayi Aisi Ziya Hai Gaus-e-Aazam Aapse Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
مل گئی ایسی ضیا ہے غوثِ اعظم
آپ سے،
دل میرا روشن ہوا ہے غوثِ اعظم
آپ سے،
جان و دل قربان کر دینا نبی(ﷺ)کے
نام پے،
ہم نے تو یہی پڑھا ہے غوثِ اعظم
آپ سے،
کر دیا سب کچھ عطا ہم کو خدا کے
فضل سے،
کیا نہیں ہم کو ملا ہے غوثِ اعظم
آپ سے،
آپ کی چشمِ توجہ ہی کا یہ
تو فیض ہے،
بھر گیا دامن میرا ہے غوثِ اعظم
آپ سے،
دفعتاً ہی سارے عالموں مصائب مٹ
گئے،
حال اپنا جب کہا ہے غوثِ اعظم
آپ سے۔
Guldan-e-Murtaza Ke Hain Gulaab Gaus-e-Aazam Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
گلدان مرتضیٰ کے ہیں گلاب
غوثِ اعظم،
ہیں ستارے اولیاء تو مہتاب
غوثِ اعظم،
ابھی چاندنی لٹائے بھری دو پہر
کا سورج،
تُو ہٹا دے اپنے رُخ سے جو نقاب
غوثِ اعظم،
جس حرف-حرف پڑھ کر ہوئے اولیاء
بھی کامل،
وہی نُور معرفت کی ہیں کتاب
غوثِ اعظم،
تیرا ذکر ابرِ رحمت،تیری فکر
جانِ راحت،
تُجھے سوچنا مسلسل ہے ثواب
غوثِ اعظم،
تُجھے مصطفیٰ کے صدقے یہ وہ
مقام رب نہ بخشا،
نہ مثال اولیاء میں نہ جواب
غوثِ اعظم،
تیرے جلوے حسیں سے کوئ کیا
نظر ملائے،
بھلا کس میں اتنی ہوگی تب-تاب
غوثِ اعظم،
تیرا عشق رکھنے والا ہوا جنّتی
مسافر،
تیرا بغز تو خدا ہے عذاب
غوثِ اعظم،
Fatima Ka Ladla Wo Hussain Ibne Ali Lyrics
فاطمہ کا لاڈلا،جو علی کے گھر پلا،
وہ حسین ابن علی،
پیکر اے صبر و رضا، بادشاہ کربلا،
وہ حسین ابن علی،
کون ہے سردار جنّت،کس کےناناہے نبی،
کس کی ماں ہے فاطمہ،بھائی حسن،بابا علی،
لائے تھے کس کے لئےجبرئیل کپڑےجنّتی،
وہ حسین ابن علی،
ہے میرے آنکھوں کی ٹھنڈک،
ہے میرے اس دل کا چین،میں حسین ابنِ علی
سے ہوں تو مُجھ سے ہے حسین،ظالموں کیا کیا
بھول بیٹھے ہیں یہ حدیثِ پاک بھی،
وہ حسین ابن علی،
سجدے کو لمبا کرےسرکار جن کے واسطے،
جن کو کندھوں پر بیٹھا کر طےکراے راستے،
چومتے رہتے ہو جن کو ہر گھڑیپیارے نبی”ﷺ”،
وہ حسین ابن علی،
اپنے نانا کا مدینہ،ماں کی تُربت چھوڑ دی،
ایک وعدے کے لئےجینے کی چاہت چھوڑ دی،
حشر تک اُنکی طرح آیا نا آئے گا کوئی،
وہ حسین ابن علی،
جن کے بازؤں کی طاقت،ہو علی شیر خُدا،
کر گئی ہو پرورش جن کی جنابِ فاطمہ،
کون اُن سے چھین پائے،ذوالفقار-اے-حیدری،
وہ حسین ابن علی،
ہنس کے اکبر کی جوانی کو لوٹا کر دین پر،
کر کے قربان گود میں چھاہ ماہ کا ننھا جگر،
دین پاک مصطفیٰ “ﷺ”كو دے رہے ہیں زندگی،
وہ حسین ابن علی،
Bayan Ho Kis Zuban Se Martaba Siddiq E Akbar Ka Lyrics In Urdu
بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیقِ اکبر کا
ہے یار غار محبوب خُدا صدیقِ اکبر کا ،
الٰہی رحم فرما خادم صدیقِ اکبر ہوں
تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیقِ اکبر کا،
رُسُل اور انبیاء کے بعد جو افضل ہو عالم سے
یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیقِ اکبر کا ،
گدا صدیق اکبر کا خدا سے فضل پا تا ہے
خدا کے فضل سے میں ہوں گدا صدیقِ اکبر کا،
نبی (ﷺ) کا اور خدا کا مدح گو صدیقِ اکبر ہے
نبی (ﷺ) صدیقِ اکبر کا خدا صدیقِ اکبر کا ،
ضیا میں مہر عالم تاب کا یوں نام کب ہوتا
نہ ہوتا نام اگر وجہ ضیا صدیقِ اکبر کا ،
ضعیفی میں یہ قوت ہے ضعیفوں کو قویں کر دیں
سہارا لیں ضعیف و ا قویا صدیقِ اکبر کا ،
خدا اکرام فرماتا ہے اتقی کہہ کے قرآن میں
کریں پھر کیوں نہ اکرام اتقیا صدیقِ اکبر کا ،
صفا وہ کچھ ملی خاکِ سر کوے پیمبر سے
مصفّا آئینہ ہے نقشِ پا صدیقِ اکبر کا ،
ہوئے فاروق و عثمان و علی جب داخل بیعت
بنا فخرِ سلاسل سلسلہ صدیقِ اکبر کا ،
مقامِ خوابِ راحت چین سے آرام کرنے کو
بنا پہلوئے محبوب خدا صدیقِ اکبر کا ،
علی ہیں ان کے دشمن اوروہ دشمن علی کا ہے
جو دشمن عقل کا دشمن ہوا صدیقِ اکبر کا ،
لٹایا راہِ حق میں گھر کئی بار اس محبت میں
کہ لٹ لٹ کر حسن گھر بن گیا صدیقِ اکبر کا ،
Bade Peer Benazir Tum Pe Dil Qurbaan Lyrics In Urdu
بڑے پیر بے نظیر تم پہ دل قربان ہے،
محبوب – سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
روضے پہ چاندنی ہے جلوؤں کے نور کی،
دکھیوں کے واسطے ہےرحمت حضور کی،
جیلان والے آقا میرا سلام لو،
بغداد والے دولھا گرتوں کو تھام لو،
اے سرکار شہریار صدقے تم پہ جان ہے،
محبوب سبحان ہے ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
پیارا ہے جیلان تم نے شاہی گھرانہ
سارا زمانہ ہے تمہارا دیوانہ،
آتا ہے جو بھی در عقدس پہ دور سے،
جاتا ہے لےکہ مرادیں وہ حضور سے،
تم ہو نور اے حضور سب سے اعلیٰ شان ہے،
محبوب سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
میری طلب تو پیارے تیرا دیدارِ ہے،
بغداد والےیہ دل تم پہ نثار ہے،
ہجر میں تیرے میرا دل بے قرار ہے،
جلوہ دکھا دو ورنہ جینا دشوار ہے،
اے جیلان اے مِیرایہ میرا ارمان ہے،
محبوب سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
ہے میری آرزومیں بغداد آؤں،
بغداد آ کے اپنا دکھ دا سناؤں،
دکھ دا سنا کے تمھے اپنا بناؤں،
جی چاہتا ہے تم پہ قربان جاؤں،
غوثِ پاک میں ہوں خاک میری کیا پہچان ہے،
محبوب سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
Wilayat Ke Mahe Mubeen Ghous E Azam Lyrics In Urdu
ولایت کے ماہِ مبین غوثِ اعظم
رسولوں کے تم جان نشین غوثِ اعظم
شبِ روز جلوے ہو تیرے نظر میں
کٹے يوں ہی عمر حسین غوثِ اعظم
ہو بغداد و طیبہ کا فیضان مجھ پر،
رہے دونوں مجھ سے قرین غوثِ اعظم
تمھیں دیکھ کر دیکھ لوں مصطفیٰﷺ کو
پلا دو وہ جامِ حسین غوثِ اعظم
چلو پھر دیارِ حبیب خُدا کو،
ملے صدقہِ 11وی غوثِ اعظم
برستا ہے مجھ پہ باران رحمت
رہے میرے دل میں مکین غوثِ اعظم
نبیﷺ کے دلارے حسین و حسن ہیں
ہو تم اُنکے نورِ مبین غوثِ اعظم
جھکا ہے یہ سر تیری عظمت کے آگے،
ہے زیرِ قدم یہ جبیں غوثِ اعظم
مزیّن ہے جلوؤں سے اب تک تمہارے،
بہارِ گلستانِ دین غوثِ اعظم ،
نہ روٹھوں زمانے کے زور و ستم سے
مجھے دیجئے وہ یقین غوثِ اعظم
بچا لو مجھے اُنکے شر و فطن سے
کہ ہے گھاٹ میں حاسدین غوثِ اعظم
ہے پیش نظر اعلٰی حضرت کا روضہ
ملے ہو ہمیں تم یہیں غوثِ اعظم
رضا ساتھ ہو اور شیر رضا بھی،
ہو جس دم دم اے واپسی غوثِ اعظم
نہ ڈوبا نہ ڈوبے ہمارا سفینہ
کہ ہیں نہ خُدا بل یقین غوثِ اعظم
چھپا لین گے خشتر کو دامن میں اپنے،
طفیل رضا ہے یقین غوثِ اعظم
Qadira Sarwara Rehnuma Dastageer Manqabat Sharif Lyrics In Urdu
قادرا سرورا رہنما دستگیر،
غوثِ اعظم ایمان اے مبین
بے نظیر،
تُو جسے چاہے دے،جس قدر چاہے دے
تیری بخشش نرالی عطا بے نظیر،
ذکر سے تیرے ٹل جائے سب مشکلیں،
نام سے تیرے پائے رہائی اسیر،
تیرے زیرِ قدم اولیاء،اسفیا
سرورِ سرورا پیر روشن ضمیر،
تُو ہے آئینہ سیرتِ مصطفٰیﷺ،
تُو علیم و خبیر و بشیر و نظیر،
یہ وظیفہ ہے ہر غم کا درما وقار،
غوثِ اعظم مدد ال مدد دستگیر
Banda Hooñ Tere Dar Ka Ay Sayyad-e-Jilaani Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
بندہ ہوں تیرے در کا اے
سیّد جیلانی،
کہلاتا ہوں میں تیرا اے
سیّد جیلانی،
ہے سلسلہ اُلفت اس زلفِ مسلسل سے
سر پے ہے تیرا سودا اے
سیّد جیلانی,
تیرے رُخ زیبا پر میرا
دلِ دیوانہ،
سو جان سے بھی ہے شیدا اے
سیّد جیلانی،
اس از و کرامت کا اس
شانِ جلالت کا،
عالم میں نہیں تُجھ سا اے
سیّد جیلانی،
مستاقِ زیارت ہے اے اشرفی
بے دل,
بغداد اُسے بلوا اے سیّد جیلانی
Saat Samundar Par Hai Bhari Qatra Gaus-e-Aazam Ka Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
چاند ستاروں سے بڑھ کر ہے ذرّہ
غوثِ اعظم کا،
سات سمندر پر ہے بھری قطرہ
غوثِ اعظم کا،
عبدل قادر کو قادر نے ایسی قُدرت
بخشی ہے،
قبر سے مردہ اٹھ کے لگائے نعرہ
غوثِ اعظم کا،
قسمیں دے کر خود ہی کھلائے عبدل
قادر کو قادر،
مرضی مولا کا ہوتا ہے لقمہ
غوثِ اعظم کا،
ستّار گھر میں کیسے پہنچے جب یہ
سمجھنا مشکل تھا،
پیڑ کے پتوں پر دیکھا تب جلوہ
غوثِ اعظم کا،
بولے فرشتے اسکو نہ چھیڑو یہ ہے
سگے غوثِ اعظم،
دیکھو گلے میں اسکے پڑا ہے پتہ
غوثِ اعظم کا۔
Saat Samundar Par Hai Bhari Qatra Gaus-e-Aazam Ka Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
چاند ستاروں سے بڑھ کر ہے ذرّہ
غوثِ اعظم کا،
سات سمندر پر ہے بھری قطرہ
غوثِ اعظم کا،
عبدل قادر کو قادر نے ایسی قُدرت
بخشی ہے،
قبر سے مردہ اٹھ کے لگائے نعرہ
غوثِ اعظم کا،
قسمیں دے کر خود ہی کھلائے عبدل
قادر کو قادر،
مرضی مولا کا ہوتا ہے لقمہ
غوثِ اعظم کا،
ستّار گھر میں کیسے پہنچے جب یہ
سمجھنا مشکل تھا،
پیڑ کے پتوں پر دیکھا تب جلوہ
غوثِ اعظم کا،
بولے فرشتے اسکو نہ چھیڑو یہ ہے
سگے غوثِ اعظم،
دیکھو گلے میں اسکے پڑا ہے پتہ
غوثِ اعظم کا۔
Sarkar E Gause Azam Nazre Karam Khudara Lyrics In Urdu
سرکار غوثِ اعظم نظریے کرم
خدارا،
میرا خالی کاسہ بھر دو میں فقیر
ہوں تمہارا،
جھولی کو میری بھر دو ورنہ کہے گی
دنیا،
ایسے سخی کا مانگتا فرتا ہے مارا مارا،
سب کا کوئ نہ کوئ دنیا میں آسرہ ہے،
میرا با جز تمہارے کوئ نہیں سہارا،
میرا بنے ہیں دولہا محفل سجی ہوئی
ہے،
سب اولیاء باراتی کیاخوب ہے نظارہ،
یہ عطاے دستگیری کوئ میرے دل سے
پوچھ لے،
وہیں آ گیا مدد کو میں نے جب جہاں
پکارا،
یہ تیرا کرم ہے یا غوث جو بنا لیا ہے
اپنا،
کہاں مجھ سا یہ کمینہ،کہاں سلسلہ تمہارا
Shai-An-Lillah Ya Abdal Qadir Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
شَیاً للّٰہ یا عبد ا لقادر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
اِدھر بھی نگاہیں کرم غوثِ اعظم
کرو دور رنج و الم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
کھلاتا پلاتا ہے ربِ دو عالم
تمھیں دے کے اپنی قسم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
Shai Al Lillah Ya Abdul Qadir Lyrics
گھرا ہوں میں ہر سمت سے
رنج و غم میں،
خدارا کرم کر کرم
غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
وہ رتبہ تیرہ ہے کہ جتنے ولی ہے
سبھی تیرے زیرِ قدم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
ہے گردن میں میری غلامی کا پٹا
تُجھی سے ہے میرا بھرم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
میرے چاند میرا مقدر سواروں
بہت ہو گئے پیچ و خم
غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
مجھے خواب میں آکے جلوہ دکھا دو
کرو آج کئی شب کرم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
نظر جب اٹھاوں نظر آۓ مجھ کو
مدینے کا دلکش حرم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
میرا ہر مرض دور ہو جائے پیارے ،
کرو ایسا آ کر کے دم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
تیرا ہوں میں تیرا،میرے اس کہے کا
سرِ حشر رکھنا بھرم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
کہیں گر نہ جاؤں خدارا سنبھالو،
میرے ڈگ مگآئے قدم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
Shai Al Lillah Ya Abdul Qadir Lyrics
بہت چب رہا ہے خدارا نکالو
میرے دل سے تیر الم غوثِ اعظم
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
جيلان پائیگا دل عبید رضا کا
ذرا رکھ دو اپنا قدم غوثِ اعظم،
شَیاً للّہ یا عبد ا لقا د ر
یاساکن بغداد یا شیخ الجیلانی
Tere Qadmo Me Aana Mera Kaam Tha Naat Sharif Lyrics In Urdu
تیرے قدموں میں آنا میرا کام تھا،
میری بگڑی بنانا تیرا کام تھا،
میری آنکھوں کو ہے دید کی آرزو،
رُخ سے پردہ اٹھانا تیرا کام ہے،
Tere Qadmo Me Aana Mera Kaam Tha Lyrics
تیری چوکھٹ کہاں اور کہاں یہ جبیں،
تیرے فیض کرم کی تو حد ہی نہیں،
جن کو دنیا میں کوئی نہ اپنا کہے،
اُن کو اپنا بنانا تیرا کام ہے،
میرے دل میں تیری یاد کا راز ہے،
ذہین تیرے تصوّر کا محتاج ہے،
ایک نگاہیں کرم ہی میری لاج ہے،
لاج میری نبھانا تیرا کام ہے،
آخری وقت ہو تیرے بیمار کا ،
ایک قطرہ ملے جامِ دیدارِ کا ،
آخری میرے دل کی ہے حسرت یہی،
اب یہ حسرت مٹانا تیرا کام ہے،
Tere Qadmo Me Aana Mera Kaam Tha Lyrics
میرے دل کا سکون،میرے دل کی صدا،
ہے ضروری سنا حبیب اے خدا
>
یہ صدائے عقیدت اے بعد صبا،
جا کر اُن کو سناناتیرا کام ہے۔
Meera Waliyoñ Ke Imam Manqabat Shareef Lyrics In Urdu
میرا ولیوں کے امام،
دے دو پنجتن کے نام،
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیرسے،
Meera Waliyon Ke Imam Lyrics
ڈالو نظر کرم سرکار،
اپنے منگتو پر ایک بار،
ہم نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے،
دل کی کلی میری آج کھلی ہے،
آپ آئیں خبر ملی،
ذرا دھیرے دھیرے آؤ،
لیلۃ کرم فرماؤں،
ہم نے محفل ہے سجائی بڑی دیر سے،
تم جو بناؤ بات بنےگی،
دونوں جہاں میں لاج رہےگی،
لجپال کرم اب کر دو،
منگتو کی جھولی بھر دو،
بھر دو کاسہ سب کا پنجتنی خیر سے،
Meeran Waliyon Ke Imam Lyrics
قلب و نظر میں نور سمایا،
ایک سرور ذہین پے چھایا،
جب میرا لگائے پلانے،
میرے ہوش لگے ٹھکانے ،
ایسی پی ہے میں ،میں دستگیر سے،
مشکل جب بھی سر پر آئی،
تیری رحمت آڑے آئی،
جب میں نے تمہیں پکارا،
کام آیا تیرا سہارا،
چلتا آسی کا گزارا تیری خیر سے۔
Nara e Haidari Ya Ali Ya Ali Lyrics In Urdu
جس کے ہاتھوں میں ہے ذوالفقارِ نبی (ﷺ)
جس کے پہلو میں ہے شہسوار نبی(ﷺ)
دُخترِ مصطفیٰ(ﷺ)جس کی دلہن بنی
جس کے بیٹوں سے نسلِ نبی(ﷺ) ہے چلی
ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علی، وہ علی
نعرہ حیدری یا علی یا علی،
جس کے بارے میں فرمائیں پیارے نبی(ﷺ)
جس کا مولا ہوں میں اُس کے مولا علی
جس کی تلوار کے جگ میں شہرت ہوئی
جس کے کمبے سے رسمِ شجاعت چلی،
ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علی ،وہ علی،
نعرہ حیدری یا علی یا علی ،
جو نبی(ﷺ)کا ہوا وہ علی کا ہوا
جو علی کا ہوا وہ نبی(ﷺ)کا ہوا
یا علی کا دیا سارا غم ٹل گیا
نام سے جن کی ہر رنج و کلفت ٹلی
ہاں وہی ،ہاں وہی ، وہ علی ،وہ علی
نعرہ حیدری یا علی یا علی ،
جس کو شاہِ ولایت کا رُتبہ ملا
جیتے جی جس کو جنّت کا مژدہ ملا
سیّدِ دو جہاں جس کو رُتبہ ملا
سلسلے جس پہ سارے ہوئے منتھے
ہاں وہی ،ہاں وہی،وہ علی ،وہ علی
نعرہ حیدری یا علی یا علی ،
سیدو کے وہی جدِ اعلٰی بھی ہیں
میرے نانا بھی ہیں میرے دادا بھی ہیں
میرے آقا بھی ہیں، میرے مولا بھی ہیں
نظمی تُجھ کو نسبت اُنہی سے ملی
ہاں وہی ،ہاں وہی ،وہ علی ،وہ علی،
نعرہ حیدری یا علی یا علی ،
Maula Ali Maula Maula Ali Maula Lyrics In Urdu
مولا علی مولا، مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
منظر فدائے دہر میں سارا علی کا ہے
جس سمت دیکھئے وہ علی کا ہے،
مولا علی مولا ، مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
خاموش ہے تو دین کی پہچان علی ہے
گر بولے تو لگتا ہے کہ قرآن علی ہے
ہر یزیدی سے کہہ سنّیوں کھل کر
اسلام علی ہے میرا ایمان علی ہے،
مولا علی مولا ،مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
مجھے مشکل سے کیوں قطرہ علی کا نام کافی ہے
ازل کو روک دوں راستہ علی کا نام کافی ہے
لحد میں یا علی کہہ کر اچانک میں جو اُٹھ بیٹھا
فرشتوں نے کہا سو جا علی کا نام کافی ہے ،
مولا علی مولا ،مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
علی کے نام کا نعرہ لگا نہیں سکتا
علی کے ذکر کی محفل سجا نہیں سکتا
علی کے بیٹے اجازت اگر نہ دے تو
کسی کی باپ بھی میں جا نہیں سکتا،
مولا علی مولا ،مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
بنے صوفی جذبات میں بہنے والے
قلندر بنے عشق میں جلنے والے
قطب بن دردِ غم سہنے والے
ولی بن گئے یا علی کہنے والے،
مولا علی مولا ،مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
بے دم یہی تو پانچ ہے
مقصود کائنات
خیر اُن نساء حسین و حسن
مصطفیٰ علی،
مولا علی مولا ،مولا علی مولا
مولا علی مولا ،مولا علی مولا ،
Murtaza Shere Khuda Imdad Kun Lyrics In Urdu
مُرتَضیٰ شیرِ خدا مَرحَب کُشا خَیبر کَشا
سَرْوَرا لشکر کَشا مشکل کُشا امداد کن
حَیْدَرَا اَژدَر دَرا ضِرْغام ہائل مَنْظَرا
شہرِ عِرفاں را دَرا روشن دُرا اِمداد کُن
ضَیْغَما غَیظ وَغْما زَیْغ و فِتَن را راغِما
پہلوانِ حق امیرِ لا فَتٰے اِمداد کن
اے خدا را تِیغ و اے اَندامِ احمد را سِپَر
یا علی یا بُوالحسن یا بُوالْعُلیٰ اِمداد کن
یا یَدُ اللہ یا قوی یا زورِ بازُوے نبی
مَن زِ پا اُفتادَم اے دستِ خدا اِمداد کن
اے نِگارِ راز دارِ قَصْرِ اللہ اِنتجاء
اے بہارِ لالہ زارِ انّمَا امداد کُن
اے تَنَتْ را جامہ پُر زَر جَلوہ باری عَبا
اے سَرَتْ را تاجِ گوہرِ ہَلْ اَتٰی اِمداد کن
اے رُخَت را غازَۂ تَطْہِیْر و اِذْہابِ نَجس
اے لَبَت ر ا مایۂ فَصْلُ الْقَضا اِمداد کن
اے بجبات و حَرِیر اَیمن زِ شَمْس و زَمہرِیر
اے تُرا فِرْدَوس مُشْتاقِ لِقا اِمداد کن
اے بحضْرَت روزِ حَسرت رُو بنُصْرَت جاں بَسُوز
شکرِ اِیں نُصرت بیک نَظَرَت مَرا امداد کن
یَا طَلِیْقَ الْوَجْہِ فِیْ یَوْمٍ عَبُوْسٍ قَمْطَرِیْر
یَا بَہِیْجَ الْقَلْبِ فِیْ یَوْمِ الْاَسٰی اِمداد کن
اے وَقَاہُم رَبُّہُم اَمنَتْ زِ شَرِّ مُسْتَطِیر
مجرِمَم مِی جُویم از کَیْفرِ وَقَا امداد کن
اے تَنَت در راہِ مولیٰ خاک و جانَت عرشِ پاک
بُو تُراب اے خاکیاں را پیشوا امداد کن
اے شبِ ہجرت بَجائے مصطفٰی بر رَخْتِ خواب
اے دمِ شِدّت فدائے مصطفٰی امداد کن
اے عَدُوئے کفر و نَصب ورَ فض و تفضیل و خُروج
اے علوے سُنّت و دینِ ہُدٰی امداد ک
شمعِ بَزم و تِیغِ رَزم و کُوہِ عَزم و کانِ حَزم
اے کذا و اے فُزوں تر از کذا امداد کن
Ahle Nazar Ki Aankh Ka Tara Ali Ali Lyrics In Urdu
اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کی دل کا سہارا علی علی،
جنگل پہاڑ کہتے ہیں ناد ے علی علی
مشکل کو میری حل کرو مُشکِل کشا علی،
رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں
میں نے کبھی جو پکارا علی علی ،
ایک کیف ایک سُرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہو ہے ورد ہمارا علی علی ،
دنیا میں سب سے عالی گھرانے کے نور ہو
اس واسطے ہے نام تمہارا علی علی ،
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہے علی کے اور ہمارا علی علی ،
Garib Aaye Hai Dar Par Tere Garib Nawaz Lyrics In Urdu
غریب آئیں ہیں در پر تیرے غریب نواز،
کرو غریب نوازی میرے غریب نواز،
تمھارے در کی کرامت یہ بارہاں دیکھی
غریب آئیں ہیں اور ہو گئیں غریب نواز
لگا کے آس بڑی دور سے آیا ہوں،
مسافروں پہ کرم کیجئے غریب نواز ،
تمہاری ذات سے میرا بڑا تعلق ہے
کے میں غریب بڑا تم بڑے غریب نواز
نہ مُجھ سا کوئی گدا ہے نہ تم سا کوئی کریم،
نہ در سے اٹھوں گا بے کچھ لئے غریب نواز ،
حضور اشرف سمنا کے نام کا صدقہ
ہماری جھولی کو بھر دیجئے غریب نواز
زمانے بھر سے مجھے کر دیا غنی سیّد،
میں صدقے جاؤں تیری جوگ کے غریب نواز،
Fatima Teri Chadar Ka Kya Puchna Lyrics In Urdu
فاطمہ تیری چادر کا پوچھنا،
تیری چادر کا احسان اسلام پر،
تیری چادر کے ٹکڑے ۷۲ ہوئے،
اُن ۷۲ کا احسان اسلام پر،
سیّدہ تیرے بابا حبیبِ خدا ( ﷺ)
تیرے شوہر ہے مولا علی مرتضیٰ ،
تیرے بچے شاہدین قبر و بلا،
تیرے گھر بھر کا احسان اسلام پر،
رن میں زینب نے یوں حق ادا کر دیا،
یعنی تعمیل حکمِ خدا کر دیا ،
اپنے بچوں کو دین پر فدا کر دیا ،
ایسی مادار کا احسان اسلام پر ،
وقت آیا تو آقا نے سر دے دیا ،
راہِ میں نواسوں کا سر دے دیا ،
ایک جان ہی نہیں گھر گھر دے دیا ،
ابنِ حیدر کا احسان اسلام پر ،
ذِکر جان بعض طالب کریں کیا بیاں،
لٹ گئے رن میں جب سارے پیروں جواں ،
حد تو یہ ایک تشنہ لبِ بے زبان ،
ننھے اصغر کا احسان اسلام پر ،
Tere Gharane Ki Azmaton Ko Salam Zahra Lyrics In Urdu
تیرے گھرانے کی عظمتوں کو سلام زہرا، سلام زہرا
تیرے تقدس کی رفعتوں کو سلام زہرا، سلام زہرا،
تمھارے صدقے وقار قائم جہاں میں ہے ماؤں بیٹیوں کا،
تمہاری چادر کی عزتوں کو سلام زہرا، سلام زہرا،
بلال حبشی کبھی ابو زر، کبھی ہے جبرائیل تیرے در پر ،
تمہاری چوکھٹ کے خادموں کو سلام زہرا، سلام زہرا،
جہاں بھی ہوتا ہے ذِکر تیرے عظیم گھر کا محبتوں سے،
میں روز کرتا ہوں اُن گھروں کو سلام زہرا، سلام زہرا،
سُہیل فاروقی جیسے لاکھوں، گدا عنایت کی بھیک مانگے ،
تمھارے گھر کی عنایتوں کو سلام زہرا سلام،
Kya Shan Payi Allahu Akbar Lyrics In Urdu
کیا شان پائی اللہ و اکبر،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
سرکارﷺکے ہو تم خاص دلبر،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر،
تم ہی ہو ٹھہرے پہلے خلیفہ،
ہر ایک صحابی قائل تمہارا،
فاروق ہویا عثمان و حیدر ،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
ہر وقت آقاﷺ کے ساتھ رہتے،
سفر و حضر میں،بازاروں گھر میں،
اب بھی لہد میں اُن کے برابر،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
ہو ایک پلّے میں ایمان انکا،
اور دوسرے میں ایمان سب کا،
ہر ایک مومن سے ایمان میں برتر،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
کیسی ہے رونق عثمان عمر بھی،
دربار میں ہے حاضر علی بھی،
کرتے ہیں بیعت شبّیر و شبّار ،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
گستاخی کرتے ہیں شیکین کی جو،
چہرے بگڑتے ہیں اُن کافروں کے،
اللہ و اکبر قدرت یہ تیور ،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
اصحاب کے گن گاتے رہیں گے،
عزت پہ پہرا دیتے رہیں گے ،
ہم بھی اُجاگر خادم ہے نوکر،
صدیقِ اکبر صدیقِ اکبر ،
Sarwara Shaha Karima Lyrics In Urdu
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
اے شہِ سمنان و غوثِ عالم و پیرے ہودا،
صاحبِ فضل و عطا سر چشمہ جوڑوں شاخہ،
تیرے در پر تیرا منگتا دست بستا ہے کھڑا،
لاج رکھ لے میرے داتا میرے خالی ہاتھ کا،
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
قوبّۂ بیضا فلک رفعت ہے اور محراب و ماہ،
دیکھتے ہیں ٹوپیاں تھامے سبھی محتاج و شاہ ،
آستانہ قصرِ جنّت سے فضُوں رکھتا ہے جاہ ،
ہاں دکھا جلوہ زیبا بھی اب بہرِ الہ،
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
شہرِ یار اولیاء اے صاحبِ الضو وقار،
اے گلِ باغِ ولایت دونوں عالم کی بہار،
ہو خزانے غم کے ہاتھوں آج کل زارو نظار،
تیری چوکھٹ پر کھڑا ہوںہاتھ باندھے اشک بار،
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
ایک طریقے پر نہیں رہتا کبھی دنیا کا حال،
ہر کمالِ رازوں وال و ہر زوالِ رکامال،
کٹ گئی فرقت کی راتیں اب تو ہو روضے وصال،
ہاں نکل اے آفتابِ حُسن اے مہرے جمال،
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
آ گئے ہیں اب عداوت پر بہت اہلِ زمن،
ایک میں ہوں نا توان اور لاکھ ہے رنج و مہن،
سیّد محتاج کی سن لو برائے پنجتن ،
بول بالا ہو تیرا آباد تیری انجمن،
سرورا شاہا کریمہ دستگیرا اشرفہ
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر کن سوئے ما ،
Aye Hub e Watan Saath Na Youn Soye Najaf Ja Lyrics In Urdu
اے حبِ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا
ہم اور طرف جاتے ہیں تو اور طرف جا
چل ہند سے چل ہند سے چل ہند سے غافل
اُٹھ سوئے نجف سوئے نجف سوئے نجف جا
پھنستا ہے وَبالوں میں عبث اَخترِ طالع
سرکار سے پائے گا شرف بہرِ شرف جا
آنکھوں کو بھی محروم نہ رکھ ُحسنِ ضیا سے
کی دل میں اگر اے مہ بے داغ و کلف جا
اے کلفت غم بندۂ مولیٰ سے نہ رکھ کام
بے فائدہ ہوتی ہے تری عمر تلف جا
اے طلعت شہ آ تجھے مولیٰ کی قسم آ
اے ظلمت دل جا تجھے اس رُخ کا حلف جا
ہو جلوہ فزا صاحب قوسین کا نائب
ہاں تیر دعا بہر خدا سوئے ہدف جا
کیوں غرقِ اَلم ہے دُرِّ مقصود سے مونھ بھر
نیسانِ کرم کی طرف اے تشنہ صدف جا
جیلاں کے شرف حضرتِ مولیٰ کے خلف ہیں
اے ناخلف اُٹھ جانبِ تعظیمِ خلف جا
تفضیل کا جویا نہ ہو مولا کی وِلا میں
یوں چھوڑ کے گوہر کو نہ تو بہر خذف جا
مولیٰ کی امامت سے محبت ہے تو غافل
اَربابِ جماعت کی نہ تو چھوڑ کے صف جا
کہدے کوئی گھیرا ہے بلاؤں نے حسنؔ کو
اے شیرِ خدا بہرِ مدد تیغِ بکف جا
Mera Imaan Ali Hai Lyrics In Urdu
صہبہ میں جن کی شانِ نبی ﷺ نے بتا دیا
سورج کو جن کے واسطے واپس بلا لیا ،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
دل میں علی علی ہو زبان پر علی علی
مر جاؤں تو کفن پے بھی لکھنا علی علی ،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
خاموش ہے تو دین کی پہچان علی ہے
گر بولے تو لگتا ہے کی قرآن علی ہے
قرآن تو دیتا ہے ہمیں دعوتِ ایماں
ایمان یہ کہتا ہے میری جان علی ہے،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
سن کر علی کے نام جو چہرے بگڑ گئے
ایسا لگا حسین کے قاتل پکڑے گئے ،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
یہ کس نے کہ دیا کی نہیں آئیں گے مولا
تم دل سے پکارو تو یہیں آئیں گے مولا ،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
تم جیسے پھیک دیتے ہو کاغذ کو پھاڑ کر
ویسے علی نے پھیکا ہے خیبر اُکھاڑ کر،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،
اُلفت علی کی سارے زمانے میں چھا گئی
شیر رضا کے در سے یہ آواز آگئی،
میرا ایمان علی ہے،علی میری جانا علی ہے،