Ae Madine Ke Tajdar Salam Lyrics

اے مدینے کے تاجدارؐ سلام
اے غریبوں کے غمگسار سلام

تیری اک اک ادا پہ اے پیارے
سودنیا و دیں فدا ہزار سلام

رب سلم کے کہنے والے پر
جان کے ساتھ ہو نثار سلام

میرے پیارے پر میرے آقا ﷺ پر
میری جانب سے لاکھ بار سلام

میری بگڑی بنانے والے پر
بھیج اے میرے پروردگار سلام

اس پناہِ گناہگاراں پر
ہو سلام اور کروڑ بار سلام

اس جواب سلام کے صدقے
تا قیامت ہوں بے شمار سلام

ان کی محفل میں ساتھ لے جائیں
حسرت جان بےقرار سلام

پردہ میرا نہ فاش حشر میں ہو
اے مرے حق کے راز دار سلام

وہ سلامت رہا قیامت میں
پڑھ لۓ جس نے دل سے چار سلام

عرض کرتا ہے یہ حسن تیرا
تجھ پہ اے خلد کی بہار سلام

midhah-logo-grey
© 2024 Midhah

Leave a Comment